کُتب خانہ
محمد عالم مختارِ حق
کتب خانہ محمد عالم مختاری کا قیام ۱۹۴۹ء میں ہوا (۱)۔ اس کتب خانہ کے بانی محمد عالم کی تصنیفی خدمات پر مقالہ تحریر کرنے کا موقع میسر آیا۔ لائبریری جھگیاں شہاب الدین (شہاب ا آن ) بند روڈ سے چوک یتیم خانہ کی طرف آنے والی سڑک کے دائیں طرف آباد ہے۔ تحقیق کے لیے اپنے والد کے ہمراہ شہاب ٹاؤن کی خستہ حال سڑکوں سے گزرتے ہوئے پہنچی۔ یہاں ایک طرف جامع مسجد حنفیہ شہاب ٹاؤن ہے جس میں میاں محمد عالم امامت فرماتے تھے۔ اس کے میاں بعد تھوڑی تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے کتب خانہ پہنچے اور محبوب عالم تھا بل اور ان کے اہل خانہ سے ملے۔ سب سے پہلے انہوں نے خوب مہمان نوازی کی ۔ اس کے بعد لائبریری لے گئے۔
کتب خانہ محمد عالم مختار حق میں نایاب و منفرد کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ کتب خانہ میں علوم اسلامیہ، فارسی ادب، اردو ادب، ڈکشنریاں اور کچھ انگریزی ذخیرہ بھی موجود ہے ۔ محققہ نے تحقیق کو دو پہلوؤں میں منقسم کیا ہوا ہے۔ ایک مختار حق بطور مصنف و مؤلف اور دوسرا پہلو محتار حق بطور منفرد کتب اندوز - کتب خانہ تقریباً ۱۴ ہزار سے زائد کتب پر مشتمل ہے۔ اس لئے لائبریری میں موجود علوم اسلامیہ کی کتب کی مختلف عنوانات کے تحت فہرست تحریر کی گئی ہے۔ اس فہرست سازی کا مقصد یہ ہے کہ یہ حقیقت سامنے آئے کہ اس کتب خانہ میں کس قدر قیمتی کتب موجود ہیں ۔ فہرست اس لیے بنائی ہے کہ اگر اہل علم اپنی تحقیق کے لیے مختار حق کی لائبریری سے استفادہ کرنا چاہیں تو ان کو اسلامی کتب سے متعلق معلومات ہوں-


میاں محمد عالم مختارِ حق
میاں محبوب عالم مختارِ حق
تاریخِ پیدائش: ٤/ مارچ ۱۹۳۱ء
تاریخِ وفات: ٦ / مارچ ۲۰۱٤ء
تاریخِ پیدائش: ۱۲ جنوری ۱۹۵۰ء (لاہور)

