میاں محبوب عالم مختارِ حق
تاریخِ پیدائش: ۱۲ جنوری ۱۹۵۰ء (لاہور)


تالیفات :
ا - محمد عالم مختار حق اور ان کا کتب خانہ (والد صاحب کی ۸۱ ویں سالگرہ پر ) ۲۰۱۲ء
۲- دلکشا تذکرہ میاں محمد عالم ( والد مرحوم کے چہلم پر احباب میں تقسیم کی گئی ) ۲۰۱۴ء
آؤ پڑھیں درود ( والد مرحوم کی پہلی برسی پر ) - ۲۰۱۵ء
- مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام ( والد مرحوم کی دوسری برسی پر ) - ۲۰۱۶ء
- مراسلت ( جلد اول ) [ ما بین والد مرحوم وڈاکٹر عارف نوشاہی ] - ۲۰۱۷ء
- يا رسول الله ( والد مرحوم کی تیسری برسی پر ) ۔ ۲۰۱۷ء
۷- دسته گل ( مولانا غلام رسول مہر مرحوم و مغفور کی لکھی ہوئی ڈائری ) ۔ ۲۰۱۷ء
مراسلت ( جلد دوم و سوم ) - ۲۰۱۸ء
تعارف:
علامہ محبوب عالم مختار حق ، جو 12 جنوری 1950ء کو اس گلزار ہست و بود میں تشریف آور ہوئے۔ ان کاخاندانی نام محبوب احمد تھابل جبکہ قلمی نام محبوب عالم تھابل ہے - محترم علامہ احمد عالم مختار حق مرحوم کی طرح مطالعہ کتب اور اہلِ علم کی خدمت کا وصف پایا جاتا ہے۔ میاں محمد علم مختارِ حق صاحب رحمتہ اللہ کی ۱۴ ہزار سے زائد نادر ونایاب کرتا ہیں ان کے زیر نگیں ہیں۔ آپ اپنے والد صاحب رحمہ اللہ کی وصیت کے مطابق کتب خانے کی آبیاری کے لیے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں۔ موصوف محبوب عالم صاحب خود ایک متحرک و فعال قلم کار بھی ہیں۔ وہ اپنے والد گرامی رحمتہ اللہ کی وفات کے کم و بیش ڈیڑھ ماہ کے اندر اندران کے احوال و خدمات پر دلکشا تذکرہ میاں محمد عالم کے عنوان سے ۶۰ ا صفحات پر مشتمل ایک تعارفی کتاب مرتب کر کے چہلم پر منظر عام پر لے آئے ۔ اس سے ان کی اپنے والد مرحوم اور بالخصوص ان کے فکر و خیالات کے دبستان سے دلچسپی کا پتا چلتا ہے۔